ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی معاملے میں جاگرن ڈاٹ ڈاٹ کام کے ایڈیٹر گرفتار

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی معاملے میں جاگرن ڈاٹ ڈاٹ کام کے ایڈیٹر گرفتار

Tue, 14 Feb 2017 22:26:39    S.O. News Service

نئی دہلی،14فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی الیکشن کمیشن کے حکم پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں جاگرن ڈاٹ کام کے ایڈیٹر شیکھر ترپاٹھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے احکامات کے بعد شیکھر ترپاٹھی سمیت روزنامہ جاگرن اخبار کے مینیجنگ ایڈیٹر اور آرڈی آئی نام کی تنظیم کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس درج کیا گیا تھا۔جاگرن ڈاٹ ڈاٹ کام کے ایڈیٹر شیکھر ترپاٹھی کو غازی آباد کی کوسٹی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔الزام ہے کہ روزنامہ کی ویب سائٹ پر یوپی انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد ہی ایگزٹ پول کی خبر اپ لوڈ کر دی گئی،اس کے بعد الیکشن کمیشن نے دینک جاگرن کے منیجنگ ایڈیٹر، ایڈیٹر اور ایگزٹ پول کرانے والے ادارے رسورس ڈیولپمنٹ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ یعنی آرڈی آئی کے خلاف کیس درج کرنے کا حکم دیا تھا۔اسی کے بعد پہلی گرفتاری جاگرن ڈاٹ ڈاٹ کام کے ایڈیٹر شیکھر ترپاٹھی کے طور پر ہوئی ہے۔اتر پردیش میں 11فروری کو پہلے مرحلے کے انتخابات ہوئے تھے۔ان میں مغربی یوپی کی 73سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے تھے۔انہیں سیٹوں کے ایگزٹ پول جاگرن نے اپنی ویب سائٹ پر ڈالے تھے،تاہم اس پر روزنامہ جاگرن کی جانب سے صفائی بھی دی گئی ہے۔جاگرن نے اپنی طرف سے صفائی پیس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل انگلش پلیٹ فارم کے علاوہ ایگزٹ پول سے متعلق خبر روزنامہ جاگرن اخبار میں نہیں شائع کی گئی۔انگلش ویب سائٹ پر ایگزٹ پول کے ساتھ منسلک ایک خبر غلطی سے ڈالی گئی تھی۔اس بھول کو فورا بہتر لیا گیا اور علم میں آتے ہی سینئر افسران کی جانب سے متعلقہ نیوز رپورٹ کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا تھا،لیکن الیکشن کمیشن کے حکم پر قائم رہا،جس کے بعد 15اضلاع میں جاگرن اور آرڈی آئی کے خلاف کیس درج کئے گئے۔انتخابات کے تمام مراحل کی پولنگ مکمل ہونے سے پہلے ایگزٹ پول شائع کرنا کمیشن کی رہنما ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔
 


Share: